اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کی جانب سے ڈیلوئٹ (Deloitte) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، فنانشل ایڈوائزری، معاذ مسعود انصاری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُنہیں ’ریجنل ایڈوکیٹ آف دی ایئر‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے اے سی سی اے کے رْکن معاذ مسعود انصاری کی خدمات کا اعتراف پاکستان میں پیشہ ورانہ اکاؤنٹنسی کی ترقی اور بالخصوص ڈپارٹمنٹ کی سطح پر ڈیلوئٹ کے ملازمین اور زیر تربیت افراد کی اعانت اور ان افراد کو اے سی سی اے کا رْکن بننے کے لیے تیار کرنے پر دیا گیا ہے۔