جوہانسبرگ(آئی این پی) کرونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل کردی گئیں، برطانیہ اور جنوبی افریقہ نے حالات بہتر ہونے تک تمام بڑے ایونٹس منسوخ کردئیے۔یورو 2020 بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا، یورو چیمپئن شپ جون 2021 میں ہوگی۔رپورٹ کے مطابق کوپا امریکا فٹبال چیمپئن شپ بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردی گئی ہے، کوپا امریکا چیمپئن شپ رواں سال ارجنٹینا، کولمبیا میں کھیلی جانی تھی۔دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس کے حوالے سے اہم میٹنگ آج ہوگی، میٹنگ میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی ٹیلی فونک کانفرنس کے ذریعے انٹرنیشنل اسپورٹس فیڈریشن سے رابطہ کرے گی جس میں کوالیفائنگ میچز زیر بحث آئیں گے۔کوروناوائرس کے خدشے کے پیش نظر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔فرنچ اوپن اب 20 ستمبر سے 4 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گرینڈ سلام ٹورنامنٹ 24 مئی سے7 جون کے درمیان پیرس میں اسٹیلڈ رولینڈ گاروس میں ہونا طے تھا۔فرنچ ٹینس فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران نے دنیا بھر کی آبادیوں کو متاثر کیا ہے۔
کرونا وائرس: دنیا بھر میں کھیلوں کی رنگینیاں ماند پڑنے کا سلسلہ جاری
Mar 19, 2020