شجاع خانزادہ خود کش حملہ کیس میں2گواہوں کے بیان قلمبند

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے صوبائی وزیر شجاع خانزادہ خود کش حملہ کیس میں2گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے، سانحہ راجہ بازار کیس میں ڈسچارج رپورٹ جمع کرا دی گئی، اغواء برائے تاوان کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے، گزشتہ روز عدالت نے صوبائی وزیر شجاع خانزادہ پر خود کش حملہ میں ملوث کالعدم تنظیم کے کارکن قاسم معاویہ کیس کی سماعت کے دوران2گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 21مارچ، تھانہ گنج منڈی میں درج سانحہ راجہ بازار میں ملوث ملزمان بخت شاہ وغیرہ کیس کی سماعت کے دوران ایس ایچ ا و تھانہ گنج منڈی نے ڈسچارج رپورٹ پیش کی،سرکاری وکیل نہ ہونے کے باعث سماعت 20مارچ، تھانہ صدر اٹک میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد تاج کیس کی سماعت6اپریل، تھانہ حضرو اٹک میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزمان اسحاق وغیرہ کیس کی سماعت7اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے قتل ، اقدام قتل اور سرکاری امور میں مداخلت کے کیسوں کی سماعت ملتوی کر دی ہے،گزشتہ روز تھانہ باہتر میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد جہانگیر کیس کی سماعت 25مارچ،تھانہ تلہ گنگ میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد الیاس وغیرہ ، تھانہ ریس کورس میں درج اقدام قتل اور سرکاری امور میںمداخلت مقدمے میں ملوث ملزم رشید کیس کی سماعت بھی ملتوی کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن