راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ خواجہ سعدرفیق اورخواجہ سلمان رفیق کی ضمانت پرباعزت رہائی حق اورسچ کی فتح ہے 13ماہ تک نیب کی جانب سے ان دونوں بھائیوں کواپنی تحویل اورجیل میں رکھنے کے باوجودخواجہ برادران کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہ کرسکااس سے بڑی زیادتی اورناانصافی کیاہوگی کہ ان بے گناہوں کوطویل عرصہ تک جیل میں رکھاگیااوربالآخرعدالت عظمیٰ نے ان کی ضمانت منظورکرکے انہیںرہاکرنے کاحکم جاری کیاہم ان احکامات پرعدالت عظمیٰ کے مشکورہیں کہ حق اورسچ پرمبنی فیصلہ دے کرانصاف کابول بالاکردیاہے۔
خواجہ برادران کی ضمانت پرباعزت رہائی حق اورسچ کی فتح ہے،حاجی پرویزخان
Mar 19, 2020