جڑی بوٹیوں کے شفائی علم کی روشنی

Mar 19, 2020

ڈاک ایڈیٹر

زمانہ جیسے جیسے جدت اختیار کررہا ہے، اتنی ہی تیزی سے لوگ مصنوعی انداز طریق سے زندگی گزارنے کو آئیڈیل لائف کا نام دے رہے ہیں۔مصنوعی انداز طریق سے مراد کھانے پینے رہن سہن کے ڈھنگ طریقے ہیں اور اسی درجہ میں امراض سے بھی چھٹکارہ ہونا چاہیے لیکن بدقسمتی سے لائف سٹائل میں جدد تو آگی ہے لیکن بدن انسانی نت نئے امراض کا شکار ہورہا ہے ۔ بطور یونانی معالج میں نے قدیم اور جدید زمانہ میں انسانی زندگی کے رہن سہن اور خوراک پر جب ورق گردانی کی تو یہ حقیقت دیکھنے کو ملی کہ اانسانی زندگی کی اچھی صحت کا راز صرف اور صرف دیسی سادہ خوراک پانی اور سادہ ہی رہن سہن کے انداز میں ہے ۔چل پھرکر بدن انسانی کو متحرک رکھنے میں نظر آئی ۔کیونکہ تازہ خون سر کے بال سے لیکرپاوں کے ناخن تک تمام خلیوں اعضاء کو ترو دم تازہ اسی صورت میں ہی رکھ سکتا یے جب باگ دوڑ کرکے خون کی گردش کو تیز کیا جائے ۔ قدیم زمانہ میں جڑی بوٹیوں سے ہی علاج ہوتا تھا اور لوگ مکمل شفاء یاب ہوتے تھے ۔ موجودہ دور جڑی بوٹیوں کے دیسی علاج معالجہ سے جیسے لوگ دور ہوے اسی قدر امراض کا شکار ہو تے گے ۔ دیسی خالص خوراک جیسے ساگ ،مکئی ۔باجرہ ، جو دیسی گھر کی خوراک پر پلے مرغ مرغیاں ، فارمی کاشت سے پاک خالص قدرتی انداز میں حاصل کردہ ذمینی دالیں سبزیاں پھل ڈرائی فروٹ اور جڑی بوٹیاں ہی بیماریوں سے محفوظ ذندگی کے لئے واحد راستہ ہیں ۔ دیسی مرغ مرغیاں قدرتی ماحول میں قدرتی خوراک سے پلنے کے بعد اور شفاء کا خزانہ بدن انسانی کو فراہم کرتے ہیں ۔افسوس کہ لوگوں کے مصنوعی انداز زندگی نے چالیس دن میں تیار سست گری لاچار فارمی مرغیوں کے گوشت ، فارمی اور بے موسمی سبزیوں کو پسندیدہ سمجھ لیا ہے ْ میں سمجتا ہو کہ جڑی بوٹیوں کے انسان دوست طبی فوائد پر نہ صرف تعلیمی نصاب تشکیل دیا جاے بلکہ سرکاری سطح پر ایک دن منایا جانا چاہیے تاکہ لوگوں میں جڑی بوٹیوں کا علم پروان چڑھ سکے تحقیق کا ماحول پیدا ہو ۔ حکیم بقراط اور حکیم سقراط جیسے دیگر عظیم حکیم حضرات کے انداز علاج سے روشنائی حاصل ہو ۔جڑی بوٹیوں کے ساتھ روزانہ کھائیں جانے والی خوراک جیسے سبزیاں دالیں پھل اور ڈرائی فروٹ کو طب یونانی دیسی علاج معالجہ کے طریق پر لوگوں کو تعلیم دی جاے ، جڑی بوٹیوں پھل سبزیوں دالوں اور ڈرائی فروٹ سے انسانی صحت قائم رکھنے کے لئے میڑک یا انٹرمیڈیٹ لیول تک لازمی مضمون کی حیثیت سے تعیلمی نصاب مقرر کیا جائے تاکہ لوگ دیسی انداز طریق کو اپنا کر بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھانے کا ہنر سیکھ سکیں ۔ اور بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔بدن انسان مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہی کچن ایٹمز سے ہی کامیاب علاج گھر میں ہی ممکن ہے اس مقصد کے لئے کالی مرچ سرسوں ،زیتون اور تارامیرا کیآئیل،گڑھ ، شہد ، تھوم ، زیرہ سفید ،پودینہ ،سونف ،موٹی الائچی، لونگ ،ادرک ،چقندر ، تربوز ، دارچینی ،اجوائن ، گلو ، جو ،دیسی گھی مکئی و دیگر کچن ایٹم کے شفائ￿ بخش فوائد اور طب یونانی علاج معالجہ پر مشتمل نصاب تشکیل دیا جانا وقت کی ضرورت ہے ۔صحت انقلاب کے لئے پاکستان کے حکمائ￿ کے پلیٹ فورم ،طب یونانی پاکستان ،کی ٹیم آسان سادہ نصاب کی تدوین کے لئے اپنی خدمات دینے کوبھی تیار ہے ۔ انوارالحسن شاہ چکوالی - 03145655457
پوری دنیا اور یورپ میں دیسی جڑی بوٹیوں کا علاج مقبول ہورہا ہے وزیراعظم عمران خان اور صوبائی وزیر تعلیم راجہ یاسر سرفراز ہمایوں کو اب صحت آگاہی و تندرستی کے لئے قدرت کی بنی جڑی بوٹیوں کے انقلابی اثرات کے علم کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے پر سوچنا ہو گا ۔

مزیدخبریں