سکھر ( بیورو رپورٹ ) کرونا وائرس کا خدشہ ، محکمہ ریلوے کی جانب سے روہڑی اسٹیشن پر مسافروں کی اسکریننگ ، آگہمی مہم تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن نے کرونا وائرس کے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر وائرس سے بچائو کیلئے مہم کا آغاز کردیا فاقی وزیر اور ریلوئے حکام کی خصوصی ہدایات پر گذشتہ روز میڈیکل آفیسر روہڑی سید اسد شاہ کی نگرانی میں لوکو شیڈ میں ملازمین کیساتھ ایک آگاہی اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ورکشاپ میں ڈی ایس ، عبدالحسیب ، ڈی ایم او نجم حسین شیخ سمیت دیگر افسران و ملازمین شرکت کی ورکشاپ میں ایم او روہڑی سید اسد حسین شاہ نے ملازمین کو کرونا سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور بچائو کے حوالے سے مختلف طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا کروبا وائرس سے بچائو کے سلسلے میں محکمہ ریلوئے کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر ایم او روہڑی سید اسد حسین شاہ نے بتایا کہ محکمہ ریلوئے کے بالا افسران کی خصوصی ہدایات پر مسافروں سمیت ملازمین کو کو طبی سہولیات سمیت کرونا وائرس سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ، روہڑی ریلوئے اسٹیشن کے پلٹ فارم ، گاڑیوں ، اسٹالوں سمیت دفاتروں میں روزانہ دو ٹائم جراشیم کش اسپرے کرایا جا رہا ہے جبکہ مسافروں کی کرونا اسکرنینگ کے سلسلے میں روہڑی اسٹیشن کے داخلے پر مانٹریننگ ڈیسک قائم کیا گیا جہاں سے مسافر حضرات کی اسکریننگ مکمل کر کے ٹرین کی جانب روانہ کیا جائیگا ۔انہوںنے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے بچائو کے سلسلے میں محکمہ ریلوئے کی جانب مسافروں میں آگاہی اور احتیاطی تدابیر استعمال کرنے کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔