جاپان کی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) اور جاپان اٹامک انرجی ایجنسی ایک لیبارٹری تعمیر کرکرنے کا اعلان کیا ہے ۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ لیبارٹری تلفی کے کام کے حصّے کے طور پر فوکوشیما ڈائی ایچی جوہری بجلی گھر سے تابکاری سے آلودہ ملبے کے تجزیئے کا آغاز 2024ء میں کرے گی۔2011ء کے حادثے میں تین بجلی گھروں کے ری ایکٹروں کی سلاخیں پگھل گئی تھیں۔ یہ ملبہ پگھلے ہوئے جوہری ایندھن اور ری ایکٹر کے ڈھانچہ جاتی پرزوں کی آمیزش پر مشتمل ہے۔ انتہائی تابکار ملبے کو نکالنا اور اِسے تلف کرنے کو جوہری بجلی گھر تلف کرنے کا مشکل ترین کام سمجھا جاتا ہے۔ٹیپکو آئندہ سال ری ایکٹر نمبر 2 سے ملبے کی چھوٹی مقدار ہٹانا شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔لیباریٹری مکمل ہونے تک نمونوں کا تجزیہ ایجنسی کی تنصیب میں کیا جائے گا جو ٹوکیو کے شمال میں واقع اباراکے علاقے میں ہے۔
فوکوشیما کے تابکار ملبے کے تجزیئے کیلئے 2024ءمیں لیبارٹری کام شروع کر دے گی، ٹیپکو
Mar 19, 2020 | 12:42