کورونا وائرس پر تین ہفتوں تک قابو پالیں گے، ترک صدر

 ترکی صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک میں کورونا وائرس کی وبا ختم کرنے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابقِ ترک صدر نے دارالحکومت انقرہ میںٍکورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سےاجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم احتیاطی تدابیر پر مکمل یکسوئی سے عمل کریں تو اس سےہم گھروں میں قیام کی مجبوری کو تین ہفتوں تک محدود رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے ہر فرد سے میری گزارش ہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ ٹلنے تک ممکنہ حد تک اپنے گھروں میں قیام کریں۔ صدر اردوان نے بتایا کہ مجھے یقین ِ کامل ہے کہ ہم دو ماہ پر محیط مزاحمت کے عرصے کو بہترین شکل میں گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس وبا پر قابو پانے والے تمام متعلقہ اداروں کو یکجا کرلیا ہے اور جلد ہی اس مہلک مرض کو کنٹرول کر لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن