ایران کے خلاف امریکی پابندیاں نرم کی جائیں، برنی سینڈرز

 امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کورونا وائرس کے پیش نظر ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو نرم کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔امریکی صدارتی امیدوارکی دوڑ میں سینیٹربرنی سینڈرز نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ امریکی حکومت کو ایران کے خلاف ہر اس پابندی کو ختمکر دینا چاہئے جس سے ایران میں جاری کورونا وائرس کی روک تھام کے عمل کو نقصان پہنچ رہا ہو۔برنی سینڈرز نےکہا کہ امریکی پابندیاں ایران میں انسانی المیہ کے رونما ہونے کا سبب نہیں بننی چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن