جینیفر لوپیز نے 50 سال کی عمر میں فٹنس اور کامیابی کا راز بتا دیا

Mar 19, 2020 | 16:00

ویب ڈیسک

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ، موسیقار، ڈانسر، فیشن ڈزائنر اور لکھاری جینیفر لوپیز نے پچاس سال کی عمر میں اپنی فٹنس اور کامیابی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ ایک امریکی میگزین کو دیے ایک انٹرویو میں جینیفر لوپیز کا کہنا تھا کہ جب میں 20 برس کی تھی تو مجھے یاد ہے کہ میں بس یہی سوچتی تھی کہ 50 کی ہونے کے بعد سب کچھ ختم ہی ہوجاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج میرے پاس بہت تجربہ ہے، اگر میں اس تجربے کا استعمال کروں تو اس سے مجھے اور بہت فائدہ ہوگا، خواتین سے یہ کہا جاتا ہے کہ ایک عمر کے بعد کامیابی ملنا مشکل ہوتی لیکن میں نے یہ جانا کے اصل میں جو ہوتا ہے وہ بالکل الٹ ہے۔ انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ اگر آپ محنت کرتی رہیں گی اور آگے بڑھتی رہیں گی، تو یقینا آپ جسمانی، ذہنی اور جذباتی طور پر مضبوط رہیں گی۔

مزیدخبریں