لاہور(نامہ نگار)سابق گورنر پنجاب ، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و مخدوم سید احمد محمود نے اسٹیبلشمینٹ سے ڈیل سے متعلق تاثرات سمیت پی ڈی ایم میں دراڑوں اور اختلافات کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی یا اسکی قیادت کی اسٹیبلشمینٹ سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، بے بنیاد حقائق کے برعکس حکومتی پراپیگنڈہ چور مچائے شور کے مترادف ہے۔ ڈیل ہوتی تو کیا یوسف رضا گیلانی ہار جاتے؟۔ پی ڈی ایم، استعفوں کی بات پر پیپلزپارٹی کے سوالات کے جواب نہیں دے سکی۔پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے سوال کیا تھا کہ استعفوں کے بعد کی حکمت عملی کیا ہوگی ،جس کا جواب نہیں ملا، مطمئن نہیں کیا جا سکا کہ استعفوں کے بعد کیا ہوگا ۔پی ڈی ایم میٹنگ کے بعد پیپلزپارٹی پر ملبہ گرانا درست بات نہیں۔ پیپلزپارٹی بیس ستمبر کو ہونے والے معاہدے پر قائم ہے۔معاہدے کے مطابق لانگ مارچ، عدم اعتماد اور سب سے آخری آپشن استعفوں کا تھا،پی ڈی ایم قائم اور پیپلزپارٹی اس کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور مریم نواز کے درمیان کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔پی ڈی ایم کا متفقہ معاہدہ اب بھی موجود ہے۔
پی ڈی ایم استعفوں پر پی پی کے سوالات کا جواب نہیں دے سکی:مخدوم احمدمحمود
Mar 19, 2021