کراچی(وقائع نگار)ایئرفورس فالکن کمپلیکس ہاؤسنگ سوسائٹی میں پارکنگ کے تنازع پر ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے معروف فیشن ڈیزائنر محمد معظم اور ان کے دو بیٹوں کو زخمی کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب دو نوجوانوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کی نوبت ہاتھاپائی پر آگئی، ابراہیم درانی نامی شخص نے تیز دھار چاقو سے معظم خان پرحملہ کردیا جس سے ان کے دو بیٹے فہد اور عطا معظم بھی زخمی ہو گئے تاہم ملزم موقع سے فرار ہوگئے ،،تھانہ پولیس شاہراہ فیصل نے ملزم ابراہیم درانی کے خلاف معظم خان کی مدعیت میں دفعہ 324، 337 اور 34 ٹو ایچ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔