لودھراں (خبر نگار)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وعدہ کے مطابق 25فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی صورت میں 24مارچ کو لاہور میں بھر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار سینئر رہنماء پی ٹی یو پنجاب ملک سجاد اختر اعوان اور جنرل سیکرٹری پی ٹی یو لودھراں راؤ محمد زاہد مدنی نے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پریس کانفرنس میں %25 ڈسپیریٹی الاؤنس کو بجٹ تک موخر کرنے کا اعلان کرکے تمام سرکاری ملازمین کی بے چینی میں اضافہ کردیاہے۔