اسلام آباد میں ابھی تک 35 ہزار 845 افراد  ویکسینیشن کیلئے رجسٹرڈ 

Mar 19, 2021

 اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی)ضلعی محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں ابھی تک 35 ہزار 845 افراد  ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ۔ ڈی ایچ کو کے مطابق اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جمعرات کو بھی جاری رہا ،اسلام آباد میں ابھی تک 35 ہزار 845 افراد  ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ،ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں ہیلتھ کئیر ورکرز کے ساتھ بزرگ افراد بھی شامل ۔وفاق میں مجموعی طور پر 21 ہزار 952 ہیلتھ ورکرز اور سئنیر سیٹیزن کی ویکسینیشن ہو چکی ہے ،ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں سے 83 فی صد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے ۔

مزیدخبریں