اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت پاکستان نے غریب افراد کو فائدہ پہنچانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈیز کا بنیادی فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل ان ٹارگٹڈ سبسڈی پروگراموں کے باعث عدم مساوات میں اضافہ ہوا تھا۔ ان ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے امیر اور غریب دونوں نے ان کے فوائد حاصل کئے۔ یہاں تک کہ وہ افراد جو اسانی سے مارکیٹ کی قیمتوں پر اشیاء خرید سکتے تھے وہ بھی سبسڈی والی قیمتوں سے فائدہ اٹھاتے رہے۔ لہذا ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرامز زیادہ موثر ہیں ، کیوں کہ اس سے سبسڈی کا فائدہ خاص طور پر ضروت مند افراد کو ہوتا ہے۔، وفاقی حکومت احساس اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان(یو ایس سی) کے مابین ائی ٹی انضمام کے ذریعہ احساس مستحقین کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈیز متعارف کروارہی ہے۔ اس کے مطابق، احساس یو ایس سی کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے تاکہ وہ اپنے آئی ٹی نظام کو ریاست کے تحت کام کرنے والے یو ایس سی کے ساتھ مربوط کریں تاکہ وہ احساس مستحقین کی شناخت کرسکیں اور انہیں مطلوبہ سبسڈی دے سکیں۔ سماجی بہبود کو فروغ دینے کیلیئے، مستحق افراد میں غربت کم کرنے کے حوالے سے ٹارگٹ سبسڈی پالیسی کو آئی ٹی نظام پر منسلک کیا گیا ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے یو ایس سی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اورآئی ٹی انضمام کے حوالے سے حتمی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ یو ایس سی اور احساس دونوں کی ائی ٹی ٹیموں نے بہت محنت کی ہے۔ یہ عمل اب بغیر کسی رکاوٹ کے کام کررہا ہے، اور اس سے یو ایس سی احساس کے مستحقین کی شناخت کرسکے گی جو انہیں کھانے کی اشیائپر ٹارگٹ سبسڈی فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہ میں امید ہے کہ یو ایس سی میں ہارڈ ویئر کی تنصیب جلد از جلد مکمل ہوجائے گی تاکہ یہ نظام ملک بھر میں چل سکے۔