ماڈل عدالتوں میں270مقدمات کا فیصلہ، 409گواہان کے بیانات قلمبند 

Mar 19, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)مقدمات کی جلد سماعت اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے پاکستان بھر میں قائم ماڈل عدالتوں نے جمعرات کے روز مجموعی طورپر270مقدمات کا فیصلہ کیا ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے14اور منشیات کے60 مقدمات کا فیصلہ سنا دیاتمام عدالتوں نے کل 409گواہان کے بیانات قلمبند کئے ماڈل عدالتوں کی مانیٹرنگ سیل کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ناصرکے مطابق پنجاب میں منشیات کے25،خیبر پختونخوا ہ میں قتل کے 9،منشیات کے13،سندھ میں قتل کے5منشیات کے21،بلوچستان میں منشیات کے1 مقدمے کا فیصلہ ہواجن میں2 ملزمان کو سزائے موت جبکہ دیگر23 ملزمان کو34سال8ماہ12دن قید اور11لاکھ79ہزار400روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی اسی طرح ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طورپر 97دیوانی،فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیئے جن میں ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے99مقدمات کے فیصلے کردیئے تمام عدالتوں نے کل263گواہان کے بیانات قلمبند کئے جن میں39ملزمان کو26سال6ماہ 3 دن قید اور1لاکھ32ہزار800روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

مزیدخبریں