پی کے 63 ،ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی درخواست پر سماعت30مارچ تک ملتوی 

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)الیکشن کمیشن میں پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخاب میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر سماعت30مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ تحریک انصاف کے درخواست گزار عمر کاکا خیل وکیل کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی گئی،درخواست گزار عمر کاکاخیل نے آر او کی رپورٹ چیلنج کردی۔ درخواست گزار عمر کاکا خیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن آر او کی رپورٹ کی تحقیقات کرے۔ الیکشن کمیشن ممبر ارشاد قیصر نے کہاکہ ریٹرننگ افسر نے ضمنی الیکشن سے متعلق ریکارڈ جمع کرادیا ہے۔ ممبرالطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ فارم 45 اور دیگر ریکارڈ کاجائزہ لیں گے۔ پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخاب میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر سماعت 30 مارچ تک ملتوی۔

ای پیپر دی نیشن