وہاڑی(نامہ نگار) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے کہا ہے کہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ حکومتی قوانین کی مکمل پاسداری کرکے ذمہ داری کا ثبوت دیں ،شعبہ طب خدمت کے ساتھ ساتھ عبادت کا درجہ رکھتا ہے کیمسٹ ایمانداری کو شعار بنائیں نشہآور انجکشنز کی فروخت ہرگز نہ کریں، ضلع بھر کے کیمسٹس کے ساتھ باہمی ہمآہنگی پیدا کرنے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد وقت کا تقاضا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ریسورس سنٹر میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کی تربتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈرگ انسپکٹر قلندر نے کہا کہ کیمسٹ صفائی کا خاص خیال رکھیں ،کو ئی میڈیسن فریزر میں نہ رکھیں ،ایکسپائر میڈیسن سٹورز پر نہ رکھیں ،سٹاک کی وارنٹی اور بیچ نمبر ہر صورت چیک کریں۔ کاشف منور قریشی نے کہا کہ محکمہ صحت اور کیمٹس کی مشترکہ کاوشوں سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد خوشآئند ہے۔