تیل تلاش کرنے والی کمپنیاں ماحولیاتی خطرات پر سچ نہیں بتاتی ،رپورٹ

Mar 19, 2021

کراچی(کامرس رپورٹر)دی  ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے)اور یونیورسٹی آف گلاسگو ایڈم اسمتھ بزنس اسکول کی جانب سے آئل اور گیس کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والی کان کنی کے مشترک تفصیلی تجزئیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ موسمی تبدیلی سے تعلق رکھنے والے انکشافات میں زیادہ وضاحت اور وسعت کی ضرورت ہے۔سال 2019ء میں شائع ہونے والی 60 کمپنیوں کی سالانہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے متعدد کمپنیاں موسمی تبدیلی سے تعلق رکھنے والے خطرات کا پوری طرح اقرار نہیں کرتی ہیں۔ نومبر، 2020ء میں اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں یونائٹیڈ نیشنز کلائمٹ چینج کانفرنس (COP26) میں پیش کیا جانے والا تجزیہ چوکا دینے والا تجزیہ ہے جس میں رپورٹ کے مصنفین نے زور دیا ہے کہ موسمی تبدیلی سے تعلق رکھنے والے انکشافات مزید بہتر بنانے کی  فوری ضرورت ہے۔

مزیدخبریں