کرچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کے بہترین بینک میزان بینک نے حال ہی میں چیپل بلڈرز کے پراجیکٹ چیپل کورٹ یارڈ کو شریعہ کمپلائنٹ ہائوسنگ فنانس سہولت فراہم کرنے کیلئے چیپل بلڈرز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔ معاہدے پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس ارشد مجیداور چیپل بلڈرز کے ڈائریکٹرجواد چیپل نے دستخط کئے۔ اس موقع پر میزان بینک ہیڈ آف ہائوسنگ فنانس فیصل سیف اللہ اور چیپل بلڈرز کے ڈائریکٹر احمد چیپل بھی موجود تھے۔ اس معاہدے کے تحت میزان بینک چیپل کورٹ یارڈ میں اپارٹمنٹ خریدنے والے صارفین کو شریعہ کمپلائنٹ ہائوسنگ فنانس کی سہولت فراہم کرے گا۔ پاکستان میں اسلامک ہائوسنگ فنانس کے علمبردار میزان بینک نے سوسائٹی کے تمام طبقات تک رسائی کیلئے اپنی میزان ایزی ہوم پراڈکٹ کو بہتر بنایا ہے۔ اس کے علاوہ میزان بینک وزیرِ اعظم پاکستان کے ویژن عوام کیلئے کم لاگت رہائشی سہولیات کی فراہمی کی تائید کرتے ہوئے خصوصی کمپلائنٹ سلوشنز کے ذریعے عوام کی مالی اعانت کو مزید قابل عمل بنانے کیلئے مستقل اقدامات کررہا ہے۔ اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس ارشد مجیدنے کہاکہ میزان بینک آسان اور مسابقتی بینکاری حل کے ذریعے شریعہ کے مطابق پاکستانیوں کیلئے ہائوسنگ فنانس کو سستااور قابلِ رسائی بنانے کیلئے اپنی مصنوعات کوتوسیع دینے کیلئے پرعزم ہے ۔ اس موقع پر چیپل بلڈرز کے ڈائریکٹرجواد چیپل نے کہاکہ میزان بینک کو بطور بینک شراکت دار کرنے پر ہمیں خوشی ہے اور ہمارے صارفین کیلئے شریعت کے مطابق پراڈکٹ ڈیزائن کرنے پر ہم بینک کے شکرگزار ہیں۔ چیپل کورٹ یارڈ رہائشی منصوبہ پرکشش قیمت پر جدید ترین سہولیات پیش کرتاہے۔ اس پراجیکٹ میں جدید سہولیات سے لیس 300رہائشی اپارٹمنٹس شامل ہیں۔
میزان بینک اور چیپل بلڈرز کے درمیان معاہدہ
Mar 19, 2021