کراچی چیمبر ممبرشپ تجدیدکی  آخری تاریخ31مارچ مقرر

کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) نے اپنے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سالانہ ممبرشپ کی تجدید 31مارچ 2021 تک یا اس سے قبل کروا لیں تاکہ انھیں ممبر شپ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔کراچی چیمبر سے جاری ایک بیان کے مطابق ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013 کے تحت کے سی سی آئی نے ممبرشپ کی تجدید کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ 2021 مقرر کی ہے اورکراچی چیمبر میں سالانہ ممبرشپ کی تجدید کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔کے سی سی آئی کی جانب سے سالانہ ممبرشپ کی تجدید کے حوالے سے پہلے ہی ممبران کو ایس ایم ایس ، ای میل اور خطوط ارسال کیے جاچکے ہیں جن میں ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سال 2021-22 کے لیے اپنی سالانہ ممبرشپ کی تجدید مقررہ تاریخ تک کروالیں۔کے سی سی آئی کے مطابق ممبرشپ کی تجدید کے لیے مقررہ فیس کے ہمرا ہ انکم ٹیکس ریٹرن اور اگر قابلِ اطلاق ہو تو سیلز ٹیکس جمع کرانے کے ثبوت بھی جمع کرانے ہوں گے۔ مقررہ تاریخ تک تجدید نہ کرانے پر ممبرشپ معطل کردی جائے گی جس کے نتیجے میںدرخواست گزار کو ممبرشپ حاصل کرنے کے پورے عمل سے دوبارہ گزرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن