کراچی(اے پی پی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تجزیہ کار وسیم اکرم نے کہا ہے کہ امید ہے کراچی میں جِم جلد دوبارہ کھلیں گے۔وسیم اکرم نے جِم بند ہونے سے قبل آخری بار ایکسرسائز کی اور تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ لوگ محفوظ رہیں اور ویکسین لگوائیں۔وسیم اکرم کی تصویر پر متعدد مداحوں نے انکی فٹنس کی تعریف کی جبکہ ان کی تصویر کو کچھ ہی دیر میں 19 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا۔
کراچی میں جِم بند ہونے پر وسیم اکرم مایوس
Mar 19, 2021