کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے چیئرمین ندیم عمر نے کرکٹ لیگ کے چھٹے سیزن میں بائیوسیکیور ببل کی ناکامی کا ذمے دار پاکستان کرکٹ بورڈ کو قرار دیدیا ہے۔ایک انٹرویومیں ندیم عمر نے کہا کہ پی ایس ایل 6 بائیوسیکیور ببل کی ناکامی میں 90 فیصد ذمے دار پی سی بی ہے۔انہوں نے کہا کہ احسان مانی تسلیم کرتے ہیں کہ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان رابطے کا فقدان ہے، پی سی بی سے درخواست ہے کہ کلب کرکٹ کو دوبارہ شروع کریں۔ کلب کرکٹ کے بغیر کرکٹ ختم ہوجائے گی، کلب کے صدر کی مدت 2 سال اور کلب فیس5 ہزار روپے کی شرط واپس لینا پڑے گی۔
بائیوسیکیور ببل کی ناکامی کا ذمے دار پی سی بی ہے، ندیم عمر
Mar 19, 2021