توصیف احمد ہسپتال سے ڈسچارج

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈاکٹرز کی کاوش اور مداحوں کی دعائیں رنگ لے آئیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد گذشتہ اتوار کو شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی سے لاہور آئے تھے، جہاںانہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔وزیراعظم کی ہدایت پر  میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا گیا اور انجیو گرافی کی گئی تھی ۔نجیو گرافی رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر کے دل کی تین نالیوں میں مسائل کی نشاندہی ہوئی۔ 

ای پیپر دی نیشن