لاہور (سپورٹس رپورٹر) فاطمہ فرٹیلائزر نے پاکستانی نیزہ باز ٹیم کی کامیابی کا خیر مقدم کیا ہے‘ ٹیم نے ایکویسٹرین ٹینٹ پیکنگ چیمپئن شپ 2021ء کے ورلڈ کوالیفائرز میں شرکت کیلئے بھارت کا دورہ کیا ‘ فاطمہ فرٹیلائزر کی جانب سے تعاون فراہم کیا گیا۔ پاکستانی ٹیم نے انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل جبکہ ٹیم مقابلے میں سلور میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا فاطمہ فرٹیلائزر کی نیشنل مارکیٹنگ منیجر رابیل سدوزئی نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ کھیل کو فروغ دیکر کسانوں کا دل جیتا جائے ۔ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے ساتھ ہماری دیرینہ شراکت داری ہے اور ہم ملک میں مستحکم عزم کے ساتھ روایتی کھیلوں کی بحالی کے ذریعے عظمت رفتہ کو حال کا حصہ بنانے کے خواہاں ہیں اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کو نمایاں مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔