کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادر آباد پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جاگیردارانہ اور وڈیرانہ سسٹم کے خلاف ہیں اور اس جرم کے سبب ہم تیس چالیس سالوں سے قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیںہماری سیاست کا بنیادی مقصد ایوانوں میں نچلی سطح کی عوام کو پہنچانہ ہے، آج ایم کیو ایم کے قیام کو سینتیس سال مکمل ہوچکے ہیں جس روز ہم اپنا یوم تاسیس مناتے ہیں لیکن اس دن کے شایان شان ہم جلسہ نہیں کرسکے کیونکہ کچھ شرپسند عناصر حالات خراب کرکے اس جلسہ کو سبوتاژکرنا چاہتے تھے لیکن ہم نے اس جلسہ کو ملتوی کیا اور اب یہ جلسہ 25مارچ کو کراچی کے نشترپارک میں رکھا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ،ڈپٹی کنوینر وسیم اختر اوررابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔