اسلام آباد(نا مہ نگار)مسئلہ جوناگڑھ کے حل کیلئے جاری سفارتی کاوشوں کے سلسلے میں نواب آف جونا گڑھ نواب محمد جہانگیر خانجی اور صاحبزادہ سلطان احمد علی (دیوان آف جوناگڑھ)نے پاکستان میں ناروے کے سفیرجیل گنر اریکسن سے ملاقات کی اور ریاست جوناگڑھ سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ریاست جوناگڑھ کے پاکستان سے الحاق اور بعد ازاں غیر قانونی بھارتی قبضہ بھی زیرِ بحث لائے گئے۔مسئلہ جوناگڑھ کی عالمی قوانین میں حیثیت اور اس کے حل کیلئے اقوامِ عالم کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ مسئلہ جوناگڑھ پہ رپورٹس اور حالیہ شائع ہونے والا پالیسی بریف بھی ناروے کے سفیر کو پیش کیا گیا ۔
نواب آف جونا گڑ ھ کی نا روے کے سفیرسے ملاقات
Mar 19, 2021