لائیوسٹاک افسران کو بریڈنگ ایکٹ پرعملدرآمدکرانے کی ہدایت

Mar 19, 2021

جام پور( خبر نگار) حکومت پنجاب نے راجن پور سمیت صوبہ بھرمیں پنجاب لائیوسٹاک بریڈنگ ایکٹ2014ء پرسختی سے عملدرآمدکروانے کاحکم دیاہے اوراس سلسلہ میں تمام ضلعوں کے ضلعی لائیوسٹاک اورڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک افسران کوبریڈنگ ایکٹ کے تحت انسپکٹرکے اختیارات تفویض کردئیے ہیں اورافسران کوبریڈنگ ایکٹ پرعملدرآمدکراتے ہوئے روزانہ کی بنیادپررپورٹس بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں