ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار) مختلف بیماریوں کے حملہ کے پیش نظر مویشی پالوں کے مطالبہ پر ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر خانیوال کی طرف سے گزشتہ روز ٹھٹھہ صادق آباد نواح کے علاقوں میں موبائل وٹرنری ہسپتال وین بھجوائی گئی، موبائل وٹرنری ہسپتال وین عملہ کی طرف سے مختلف علاقوں میں جانوروں کا چیک اپ کرتے ہوئے مویشی پالوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں جس پر مویشی پالوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر خانیوال کا شکریہ ادا کیا ہے۔