فنڈزمیںگھپلے اور بنگلہ کا سامان  چرا نے والوں کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی 

شاہجمال(نامہ نگار)محلہ عباسیہ مظفرگڑھ کے رہائشی محمد شفیق غوری نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سال 2020اور 21کیلئے کروڑوں کے فنڈز جاری ہونے کے باوجود بھل صفائی نہ کرانے اور فنڈز کے خردبرد ہونے اور شاہجمال بنگلہ سے کڑیاں شہتیر،ونڈو،ٹی آر گارڈر چرا کر لیجانے والے ایکسین انہار،ایس ڈی او مظفرگڑھ کی آشیرباد سے مستری نزیر احمد، پٹواریوں فیض اللہ،سلیم،بیلدار نوید شاہ، مشتاق، نیاز ،ملک مختیارکو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔کئی روز گزر جانے کے باوجودکوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نوٹس لیں ۔

ای پیپر دی نیشن