ملتان (کرائم رپورٹر)میٹرو بس کی ویڈا سروس کے 100 سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہیں جبکہ ماضی میں پکڑے گئے جعلی لائسنسوں کے حامل ڈرائیوروں کے خلاف بھی کارروائی نہیں ہوسکی اور بیشتر اب بھی ڈرائیونگ کر رہے ہیں ،تفصیل کے مطابق ویڈا بس سروس کے ڈرائیوروں کی تعداد 250 کے لگ بھگ ہے جن میں سے پچاس فیصد کے لائسنس چیک کر نے پر جعلی نکلے تھے ،تمام لائسنس سندھ کے تھے جن کا ریکارڈ چیک کرانے کر بھی نہیں نکلا تھا، اس وقت ان ڈرائیوروں کے لائسنس بنوا کر دینے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوا تھا جس کے بعد ان میں سے بیشتر اب بھی کام کر رہے ہیں جبکہ گزشتہ کچھ عرصہ سے جو نئے بھرتی کئے گئے ہیں ان کے لائسنس بھی مشکوک ہیں، متعدد ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ٹھیکیدار سستے داموں پر جعلی لائسنس والے ڈرائیوروں کو خود بھرتی کر رہے ہیں تاکہ وہ انہیں کم معاوضہ دیں،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلے سے کام کر نے والے ڈرائیوروں کو گزشتہ چار سال سے کوئی اضافہ نہیں ملاجن ڈرائیوروں سے گاڑی کا کوئی حادثہ ہوتا ہے تمام نقصان اس سے پورا کرایا جاتا ہے،25 فیصد تنخواہ کرونا کی پہلی آنے والی لہر کے دوران کاٹ لی گئی تھی جو تاحال بحال نہیں کی گئی،ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والے کو نوکری سے نکال دیا جاتا ہے۔انہوں نے حکام سے اس معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ویڈا بس سروس کے مزید 100 سے زائد ڈرائیوروں کے لائسنس جعلی
Mar 19, 2021