شہری نمبر پلیٹوں اور سمارٹ کارڈز کیلئے سالہا سال سے خوار 

ملتان (ظفر اقبال سے) محکمہ ایکسائز عوام کے لئے دردسر بن گیا سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹوں کے عوض شہریو ں سے کروڑوں روپے ماہانہ وصولی کے بعد کئی ماہ تک ان کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے عوام ٹاؤٹ مافیا کے ہاتھوں لٹنے لگے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان سالانہ اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنے کے باوجود صارفین کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے 2018 ء سے نمبر پلیٹس کی فراہمی بھی بند اور سمارٹ کارڈ کی تقسیم بھی مکمل طور پر نہیں ہو رہی صارفین کو نمبر پلیٹس اور سمارٹ کارڈ کے لئے دفتر کے بار بار چکر لگانے پڑتے ہیں تفصیل کے مطابق ایکسائز آفس ملتان سالانہ اربوں روپے کا ریونیو اکٹھا کرنے کے باوجود صارفین کو سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہو چکا 2018 سے نمبر پلیٹس کی فراہمی بند ہونے سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے سب سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے والے ادارہ ہونے کے باوجود ایکسائز آفس میں صارفین کے لئے نہ کوئی پارکنگ کا انتظام ہے پیچیدہ طریقہ کار اور نظام کے باعث سادہ لوح صارفین ٹاؤٹ مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں عملہ جان بوجھ کر صارفین کی شکایات کے ازالہ کی بجائے انہیں ٹرخا دیتا ہے ٹاؤٹ مافیا سادہ لوح صارفین کو بز باغ دکھا کر لوٹ مار کابازار گرم کئے ہوئے ہیں شہریوں نے ایکسائز آفس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن