لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان میں کپاس کی پیداوار مزید 34 فیصد کم ہو گئی ہے پیداوار میں ریکارڈ کمی سے ملکی معیشت کو 700 ارب روپے کا نقصان کا اندازہ ہے ۔ملک میں 36 سال کے بعد کپاس کی اتنی کم پیداوار ہوئی۔پاکستان کاٹن جنیرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 15 مارچ تک مجموعی طور پر صرف 56 لاکھ 43 ہزار 525 بیلز کے برابر پھٹی لائی گئی جو گزشتہ سال سے 29 لاکھ 27 ہزار 736 بیلز کم ہے پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں اب تک 35 لاکھ 7 ہزار 356 بیلز کے برابر پھٹی لائی گئی تھی جو گزشتہ سال سے 31.2 فیصد کم ہے سندھ کی فیکٹریوں میں 21 لاکھ 36 ہزار 169 بیلز کپاس لائی گئی جو گزشتہ سال سے 38.5 فیصد کم ہے۔کپاس کے زیر کاشت رقبہ اور فی ایکڑ پیداوار کم ہونے کے باعث ملک میں کپاس کی پیداوار میں مسلسل تین سال سے کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
کپاس کی پیدا وارمیں مزید34فیصد کمی ہوگئی:کاٹن جنیرز ایسوسی ایشن
Mar 19, 2021