نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام غریب کیلئے بہترین اقدا م ہے،زلفی بخاری

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام غریب کیلئے بہترین اقدا م ہے، ایک ہزار 508 خاندانوں کو گھر دیئے جا رہے ہیں، محنت کش لوگ اپنے خون پسینے سے ملکی معیشت چلاتے ہیں،جمعرات کو اسلام آباد میں محنت کش طبقے میں گھروں اور فلیٹس الاٹ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  پروگرام کے تحت 3 لاکھ کی سبسڈی لی، منصوبے کے تحت ایک گھر 23 لاکھ 24 ہزار کا ہے، کرائے کے گھر ختم کر کے لوگوں کو مالکانہ حقوق دیئے، 10 فیصد ادا کرنے پر آپ کو گھر کی چابی اور قبضہ ملے گا، 90 فیصد رقم آپ 5 سے 20 سال میں اقساط میں ادا کرسکتے ہیں۔انہوں  نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے غریب طبقے کی فلاح کے لئے کوئی کام نہیں کیا، دوسرے مرحلے میں وزیرا عظم مزید 1504 گھروں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، پناہ گاہوں، لنگر خانوں اور کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام حکومت کے اہم منصوبے ہیں، اپوزیشن نہیں چاہتی کہ مدینہ کی ریاست جیسانظام پاکستان میں آئے۔ نیا  پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے پہلے مرحلہ میں 1008 گھر اور 500فلیٹس بنائے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں وزیرا عظم 1504 گھروں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن