اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قرضوں کا معاملہ حل ہوگیا اب مہنگائی پرقابوپالیں گے۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں ورثے میں بڑی مشکل معیشت ملی، ہم نے پچھلی حکومتوں کے قرضے اتارے، قرضے مینج ہوچکے اب مہنگائی پر قابوپالیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم جب چاہیں کرسکتے ہیں، دوسری اننگزمیں پرفارمنس بہترکی جائے گی، پارلیمانی کمیٹی بننے کے بعد آخری مرحلے میں وزیراعظم شامل ہوجائیں گے۔