شہباز شریف فیملی کخلاف منی لانڈرنگ کیس‘ نیب گواہ دوبارہ طلب 

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ و آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے دوبارہ طلب کر لیا۔ سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے  عدالت لایا گیا۔ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 25مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ فاضل جج جواد الحسن نے بتایا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ میرا گلا خراب ہے۔ سماعت نہیں کروں گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو صحت دے۔ فاضل جج کی خراب صحت کے باعث کسی بھی گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جا سکا۔ پیشی کے موقع پر پولیس اور کارکنوں کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی  احتساب عدالت نے عدم پیشی پر رابعہ عمران ، سلیمان شہباز ، یوسف ہارون اور دیگر کو اشتہاری قرار دئیے جانے کے بعد کے معاملے پر عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...