اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابرکے خلاف وزیراعظم عمران خان کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی۔ اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے قائم سکروٹنی کمیٹی نے اکبر ایس بابر کو رسیدیں فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے قائم سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے خلاف درخواست گزار اکبر ایس بابر سکروٹنی کمیٹی میں پیش ہوئے۔ سکروٹنی کمیٹی سے بینک اکاؤنٹس کی رسیدیں فراہم کرنے کی درخواست کی۔ بعد ازاںاکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کا ایک اور اجلاس تھا، پاکستان تحریک انصاف نے کمیٹی میں اس بات کو تسلیم کیا کہ جو پیسہ ملازمین کے اکاؤنٹ میں آیا اسکا ریکارڈ ہی نہیں۔
فارن فنڈنگ کیس: وزیراعظم کی اپیل سماعت کیلئے منظور ،سکروٹنی کمیٹی کا اکبر ایس بابر کو رسیدیں فراہم کرنے سے انکار
Mar 19, 2021