عمران اور شاہ محمود سے ملاقاتیں: کشمیر پر اوآئی سی موقف کے حامی: کویتی وزیر خارجہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سے کویتی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں شریک تھے۔ باہمی تعاون اور تعلقات کے مزید فرروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ کویتی وزیر خارجہ نے امیر قطر اور وزیراعظم کا تہنیتی خط پہنچایا۔ وزیراعظم نے مضبوط معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کرونا سے نمٹنے کیلئے کامیاب حکومتی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ کویتی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کا پائیدار حل مذاکرات سے ممکن ہے۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو کویت کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے  کویت کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امیر کویت کے دورے کا بھی منتظر ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان اور کویت کے وزرا خارجہ کی وفود کی سطح پربات چیت  ہوئی ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کویت کے وزیر خارجہ اور کابینہ امور کے لئے وزیر مملکت ڈاکٹر احمد ناصر الصباح کا  وزارت خارجہ آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔ کویت کے وزیر خارجہ کے ہمراہ ان کی خارجہ امور، صحت، تجارت وکامرس کی وزارتوں کے اعلی حکام بھی تھے۔ اپنی آمد کے بعد وزیرخارجہ احمد ناصر الصباح نے وزارت خارجہ کے صحن میں یادگاری پودا بھی نصب کیااس کے بعد دونوں وزرا خارجہ نے وفود کی سطح پر بات چیت کی۔  جس میں سیاسی، معاشی، دفاعی، تجارتی ،سرمایہ کاری اور افرادی قوت کی برآمد کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے عوام میں رابطوں کے فروغ کے لئے طریقہ ہائے کار پر غور کیاگیا۔ کثیرالقومی اداروں خاص طورپر اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او۔آئی۔سی) کی سطح پر قریبی اشتراک عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہاراور اس کا اعادہ کیاگیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کویت کے ساتھ تمام شعبہ جات میں متنوع دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت دینے کے پاکستان کے پختہ عزم کو دوہرایا۔  کویت کے وزیر خارجہ نے کویت کی ترقی میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی مثبت کاوشوں کو سراہتے ہوئے کورونا عالمی وبا کے دوران خاص طورپر صحت کے شعبے اور کویت کی فوڈ سکیورٹی سے متعلق حمایت اور تعاون کی فراہمی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔  شاہ محمود قریشی نے انہیں پاکستان کی طرف سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکے علاوہ مقبوضہ خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے غیرقانونی اقدامات کے بارے میں خاص طورپر آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازعہ جموں وکشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن وسلامتی کے لئے ناگزیر ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود  قریشی اور کویتی ہم منصب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور کویت نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے دونوں ممالک نے طویل عرصے سے حل طلب ویزہ مسائل حل کرنے پر بھی اتفاق کیا پاکستان کویت دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے پر بات کی گئی کویت نے پاکستانی طبی ماہرین کی خدمات لینے پر دلچسپی ظاہر کی دونوں ممالک کے کویتی وزیر خارجہ  نے کہا کہ تاجر سرمایہ کاری کا بھی جائزہ لیں گے  پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں عراقی جارحیت کیخلاف پاکستان نے بھر پور ساتھ دیا تھا اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے آیا ہوں مشرق وسطیٰ  پر کویتی امید کا پیغام پاکستانی قیادت کو پہنچایا خطے میں پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہیں پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں کو نئی جہت دینا چاہتے ہیں ۔ پاکستانیوں کیلئے ویزہ مسائل کے حل پر مثبت بات چیت ہوئی کرونا کے دوران پاکستان نے کویت کی بھرپور مدد کی پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے اچھی پالیسیاں بنائی گئیں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ  قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کی مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...