مریم نواز 26 مارچ کو نیب طلبی، اراضی کا مکمل ریکارڈ بھی مانگ لیا

لاہور(سٹاف رپورٹر) نیب لاہور کی جانب سے مریم نواز کو 26 مارچ کو پیشی کے حوالے سے مجموعی طور پر 6 سوالات پر مشتمل طلبی کا نوٹس ارسال کیا ہے۔ جسکے تفصیلی جوابات مع مکمل ریکارڈ  ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیب نوٹس کے مطابق تحصیل رائیونڈ کے 4 مختلف موضع جات میں مریم نواز کے نام کم و بیش 1500 کنال زرعی اراضی منتقل ہوئی۔ نیب لاہور نے مریم نواز کو خریدی گئی اراضی کی تمام دستاویزات و مکمل تفصیلات جیسے رقبہ وغیرہ بھی طلب کئے ہیں۔ سینکڑوں کنال اراضی کی خریداری کیلئے مریم نواز کے وسائل کی تفصیلات بھی ساتھ ہی طلب کر لی گئی ہیں۔ مزید تاکید کئی گئی ہے کہ وہ مزکورہ بالا اراضی کی خریداری پر ادا شدہ تمام ٹیکسز باقاعدہ بریک اپ کیساتھ ظاہر کریں۔ نیب لاہور کی جانب سے مریم نواز سے اس ضمن میں فروخت شدہ اراضی کے سیل ایگریمنٹ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہیں کہا گیا ہے کہ مذکورہ زرعی اراضی کو کبھی ٹھیکے پر دیئے جانے کی صورت میں اس سے حاصل ہونیوالی آمدن کی بھی مکمل تفصیلات ہمراہ لائی جائیں۔ مریم نواز کو طلب کی گئی تمام تفصیلات کے ہمراہ 26 مارچ صبح 11 بجے نیب آفس لاہور میں پیش ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...