سب سے بڑے  نیوکلیئر پاورپلانٹ کینپ سے 105میگاواٹ بجلی سپلائی شروع 

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان کا سب سے بڑا نیوکلیئر پاورپلانٹ کینپ  قومی گرڈ (این پی سی سی) سے منسلک ہوگیا جس سے ابتدائی طورپر 105میگاواٹ بجلی کی سپلائی شروع ہوئی ہے۔ نیو کلیئرپاور پلانٹ سے مئی تک مکمل استعداد 1145میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائیگی۔ نیوکلیر پاور پلانٹ  سے اپریل میں کے الیکٹرک کو 500 میگاواٹ بجلی این ٹی ڈی سی کے سسٹم کے ذریعے فراہم کی جائیگی۔ وزیر توانائی عمرایوب خان کی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کو مبارکباد دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن