پشاور ہائیکورٹ کے باہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر انڈہ پھینکنے کی کوشش  محفوظ رہے ،بلاول بھٹو کی مذمت

پشاور+کراچی(بیورورپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر انڈہ پھینکنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے ۔سابق وزیر اعظم نوا شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو انڈا مارنے کی کوشش اس وقت کی گئی جب وہ پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کیلئے آئے ، اس دوران ہائی کورٹ کے باہر ان پرانڈہ پھینکا گیا جو کہ کسی کارکن کو جا لگا اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر اس سے بال بال بچ گئے۔ انڈہ پھینکے جانے کے واقعہ کے بعد سابق وزیر اعظم نوازشریف کے داماد ڈنڈا اٹھاکر مارنے والے کی طرف دوڑے تاہم نامعلوم شخص رکشہ میں سوار ہوکر فرار ہوگیا واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر ان پر بھی انڈے پھینکے گئے ، لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں شہباز گل کو نہ صرف دو انڈے مارے گئے بلکہ سیاہی بھی پھینکی گئی ، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگ گئی ، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کے چہرے پر پھینکی گئی سیاہی زہریلی نکلی ، جس سے ان کی آنکھ میں انفیکشن ہو گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کیپٹن (ر) صفدر پر حملے کی مذمت کرتے کہا ایسے اقدام کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی ضرورت،ایسے واقعات معاشرے میں تنزلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...