اربوں روپے کی کرپشن‘ قانون اپنا راستہ بنائے گا: چیئرمین نیب

اسلام آباد (نامہ نگا) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق نیب کی کارکردگی کا جائزہ  لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے خطاب کرتے  کہا میگا کرپشن کیسز اور وائٹ کالرکرائمز نمٹانا ترجیح ہے۔ کیسز شفافیت اور میرٹ پر نمٹانے کیلئے پرعزم ہیں۔ اربوں کی کرپشن کرنے والوں کیخلاف قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ بدعنوانی ایک کینسر ہے۔ جس کا واحد حل سرجری ہے۔ جسٹس(ر) جاوید اقبال کی صدارت میںنیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر چیرمین نیب نے کہا کہ نیب منی لانڈرنگ، میگا کرپشن اور وائیٹ کالر کرائمز کیسز کو قانون کے مطابق شفافیت اور میرٹ پر نمٹانے کیلئے پر عزم ہے۔ معزز احتساب عدالتوں میں1230بدعنوانی کے ریفرنسز کی جلد سماعت کیلئے پراسیکیوشن ڈویژن کودرخواستیں دائر کی جا رہی ہیں۔ جنہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے ان کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ قوم کے تقریبا 943ارب   لوٹے گئے ہیں۔ منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے دیگر مقدمات کی تحقیقات میرٹ اور شفافیت پر جاری ہے۔ مزید برآں ہاؤسنگ سوسائیٹیوں، مضاربہ سیکنڈلز کے مقدمات  کی تحقیقات کے علاوہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ نیب واحد ادارہ ہے جس نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کیلئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ پاکستان سارک انٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے جو کہ نیب کی شاندار کارکردگی کا اعتراف ہے۔ نیب کو بدعنوانی کے خاتمہ اور لوٹی گئی رقم وصول کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ نیب  نے ا پنے قیام سے لیکر اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے714 ارب  وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔ جو کہ ایک شاندارکامیابی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...