گندم کی امدادی قیمت 1800سوروپے من مقرر کی جائے: بابر حسین ڈھلو 

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)شرقی غلہ منڈی کے نائب صدر چوہدری بابر حسین ڈھلو نے کہاکہ گندم کی امدادی قیمت 1800سوروپے من مقرر کی جائے۔سندھ حکومت نے گندم کی قیمت 2000روپیفی من مقرر کی ہے جس کی وجہ سے سندھ کے کاشتکاروں کو بے پناہ فائدہ ہوگا اور کسان بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کر سکیں گے مگر پنجاب حکومت عمران خان کی وجہ سے شش و پنج کا شکار ہیاور ابھی تک گندم کی سرکاری قیمت کا تقرر نہیں کر سکی جس کی وجہ سے افراتفری مچنے کا امکان ہے ان خیالات کا اظہار علاقہ کے معروف زمیندار اور شرقی غلہ منڈی کے نائب صدر چوہدری بابر حسین ڈھلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن