گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں کرونا کی بڑھتی ہوئی تشویش ناک حالت کے پیش نظر اس سال اخوت ہال سٹار ٹریولز میں یوم شہداء خاکسار 1940ء کی یاد میں ہونے والی تقریب موخر کردی گئی ہے۔ یہ بات مرکزی رہنما اور معتمد خاص قائد خاکسار تحریک قاسم الکریم نے بتائی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ادارہ عالیہ خاکسار تحریک اچھرہ لاہور کی ہدایت کی روشنی میں کیا ہے۔ قاسم الکریم نے خاکساران پاکستان سے استدعا کی ہے کہ وہ شہدا خاکسار کی بخشش اور مغفرت کیلئے اللہ کے حضور خصوصی دعا کریں۔