شعور و ادراک کا
حیدر قریشی گولڈن جوبلی نمبر
مبصر:خالد یزدانی
”حیدر قریشی کی غزل، نظم اور ماہیا جبکہ نثر میں افسانہ ، خاکہ، انشانیہ، سفرنامہ، تحقیقی و تنقید ، حالات حاضرہ، میں جو تخلیق کیا ،اس پر اردو ادب جتنا فخر کرئے کم ہے ،کسی ستائش و تمنا کے بغیر ان کا قلم رواں دواں ہے ،حال ہی میں ادبی مجلہ ”شعور و ادراک“(خان پور) نے خصوصی شمارہ حیدر قریشی کی گولڈن جوبلی کی صورت شائع کیا ۔ان کا مختصر تعارف اس طرح ہے کہ حیدر قریشی جن کا پورا نام غلام حیدرارشد قریشی ہے کی ولادت چناب نگر میں ہوئی،تعلےمی مدارج کے ساتھ لکھنے کا بھی 1971ءمیں آغاز کیا
ناقدین بارے ان کا شعر ہے
وہ جو حیدر میرے منکر تھے میرے ذکر پہ اب
چونک اٹھتے ہیں کسی سوچ میں پڑ جاتے ہیں
ان کے اب تک چھ شعری مجموعے سات نثری کتب اور تحقیق و تنقید پر گیارہ اور حالات حاضرہ پر چار کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ حیدر قریشی کی کتاب مختلف کلیات کی صورت انٹرنیٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ ان کی ادبی خدمت کے اعتراف پر شعور و ادراک کے اس خاص نمبر سے قبل نو کتب مرتب کی گئےں جن میں ان کے فکروفن اور انٹرویوز شامل تھے۔ حیدر قریشی پر مختلف یونیورسٹیوں میں ایم اے اور ایم فل کے مقالے لکھے گئے۔ حیدر قریشی گولڈن جوبلی نمبر کو محمد یوسف وحید نے مرتب کیا ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ حیدر قریشی کا قلم یونہی رواں دواں رہے(آمین)
اک فرشتہ ہے عشق کا حیدر
مجھ پہ جو شاعری اتارتا ہے