26 لاکھ افراد کی کورونا ویکسینیشن کی جاچکی ہے،سعودی وزارت صحت

Mar 19, 2021 | 15:47

ویب ڈیسک

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 500 سے زیادہ سینٹرز میں 26 لاکھ سے زیادہ کورونا ویکسین خوراکیں اب تک دی جاچکی ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی صحت و سلامتی کی خاطر کورونا ویکسین کے لیے صحت ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرالیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کے لیے صحت ایپ پر رجسٹریشن کرانی چاہیے اور تمام لوگوں کو مقررہ وقت پر ویکسین لگوانے کے لیے سینٹر پہنچ کر کورونا سے بچنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔وزارت صحت نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ مملکت بھر میں کورونا کے نئے مصدقہ کیسز 381 ریکارڈ ہوئے ہیں، وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 383880 تک پہنچ گئی ہے، اب تک 373601 صحت یاب ہوچکے جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 6591 ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں