عالمی ادارہ صحت کی ترید کے بعدجرمنی اور فرانس میں ایسٹرا زینیکا ویکسین مہم بحال

جرمنی اور فرانس میں کورونا وائرس سے بچا نے کے لیے ایسٹرا زینیکا ویکسین مہم معمولی تعطل کے بعد جمعے سے دوبارہ سے شروع ہو گئی ، اسپین، اٹلی، ہالینڈ، پرتگال، لتھوینیا، سلوینیا اور بلغاریہ نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ عوام کو ایسٹرا زینیکا کے ٹیکے لگانے کا عمل جلد بحال کر دیا جائے گا۔ عالمی مےڈےا کے مطابق جمعرات کو یورپی یونین کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی یوروپین میڈیسن ایجنسی نے اس ویکسین کو محفوظ قرار دیتے ہوئے استعمال کرنے اور معطل مہمات کو بحال کرنے کا کہا تھا، کئی رکن ممالک میں اس ویکسین کا استعمال اس کے مبینہ ضمنی اثرات کی وجہ سے معطل کیا جا چکا تھا تاہم اب یورپی میڈیکل ایجنسی کے فیصلے کی روشنی میں یہ ویکسین دوبارہ استعمال کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن