وزیر خار جہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے حوالے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بنگلا دیش سمیت خطے کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ، برابری کی سطح پر، اچھے دو طرفہ روابط کا خواہاں ہے۔جمعہ کو بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے وزیر خارجہ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے کی جانیوالی سفارتی کاوشوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ، وزیر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے حوالے خصوصی ہدایات دیں ،مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بنگلا دیش سمیت خطے کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ، برابری کی سطح پر، اچھے دو طرفہ روابط کا خواہاں ہے ،بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے خصوصی ہدایات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کی یقین دہانی کروائی۔