ایسٹرازینیکا کا استعمال جاری رہے گا،برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی

Mar 19, 2021 | 17:57

ویب ڈیسک

برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی نے کورونا کی ویکسین ایسٹرازینیکا کا استعمال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی کا کہنا تھاکہ آکسفورڈ کی ویکسین ایسٹرازینیکا کےفائدے زیادہ ہیں اس لیے برطانیہ میں اس کا استعمال جاری رہےگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی نے کہاکہ خون میں پھٹکیاں بننے اور ایسٹرازیینکا ویکسین کا تعلق اب تک ثابت نہیں ہوا ہے، برطانیہ میں ویکسین لگانے کے بعد خون میں پھٹکیاں بننے کے5 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم ظاہری شواہد سے خون میں پھٹکیوں کا تعلق ویکسین سے ثابت نہیں ہوتا۔ہیلتھ ریگولیٹری کا کہنا تھا کہ خون میں پھٹکیاں بننے اور دیگرشکایات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ ایسٹرازینیکا سے متعلق شکایات سامنے آنے کے بعد کئی یورپی ممالک نے اس ویکسین کا استعمال عارضی طور پر ترک کردیا ہے۔

مزیدخبریں