ا ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں مریض قیدی سے ناروا سلوک پر میڈیکل آفیسر، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ہیڈ وارڈر کے خلاف تادیبی کاروائی کا حکم

Mar 19, 2021 | 18:32

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں مریض قیدی سے ناروا سلوک پر میڈیکل آفیسر، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ہیڈ وارڈر کے خلاف تادیبی کاروائی کا حکم دے دیا۔ انہوں  نے سرگودھا جیل کے ہنگامی دورے پر مریض قیدی کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر نوٹس لیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد قیدیوں سے غیر انسانی سلوک پر سخت کارروائی کے احکامات کے ساتھ مراسلہ تمام جیلوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

مندرجہ بالا اجلاس میں پنجاب پرزنز فاؤنڈیشن کے حوالے سے اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پرزنز فاؤنڈیشن کے حوالے سے منظور شدہ اقدامات کے حوالے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کے لیے جیلوں میں کھیلوں کے مناسب انتظامات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید بتایا کہ پرزنز فاؤنڈیشن کے ممبران کے 85 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے بچوں کی اگلی ڈگری، اور 70 فیصد سے زائد مارکس لینے والے قیدیوں کی اگلی ڈگری کی فیس، کتابیں اور دیگر اخراجات فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔ جیل ملازمین کے 80 فیصد سے زائد نمبر لینے والے بچوں کی فیسیں بھی پنجاب پرزنز فاؤنڈیشن کے ذمہ ہونگی۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کے بچوں کی شادیوں کے لیے گرانٹ میں بھی اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ جیل ملازمین کے بیٹے کی شادی کیلئے دو لاکھ اور بیٹی کے لیے چار لاکھ کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ غریب اور نادار قیدیوں کے بچے بھی اس شادی گرانٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ جیل ملازمین اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزیدخبریں